Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملایشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین دوسری مرتبہ قرنطینہ میں چلے گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوالالمپور:   ملایشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین دوسری مرتبہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا سے متاثرہ وزیر سے رابطے کے بعد قرنطینہ کیا۔

وزیر مذہبی امور ذوالکفلی البکری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم محی الدین یاسین نے اس اجلاس کی صدارت کی تھی جہاں ذوارلکفلی موجود تھے۔ وزیر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ویزر اعظم محی الدین 14 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ رہیں گے۔ ملائیشین وزیراعظم ویڈیو کالز کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ سرکاری امور گھر سے نمٹاتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر وزرا سمیت سرکاری حکام جو ذوالکفلی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں وہ بھی قرنطینہ میں چلے جائیں۔ ملائشین وزیراعظم کورونا سے متعلق خاصے محتاط ثابت ہوئے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پہلے بھی قرنطینہ میں جا چکے ہیں جب مئی میں ان کی کابینہ کے ایک اور وزیر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ملائشین وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد اب ملک کو ایک مرتبہ پھر کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے۔ وبا پھیلنے کی وجہ ریاست سباح میں گزشتہ ماہ ہونے والے علاقائی انتخابات ہیں جن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں سے لوگوں نے سفر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سباح ریاست فلپائن کی جنوبی ریاست سے تھوڑی دور ہی واقع ہے جہاں کورونا کے 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.