Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے بے نامی 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، سلمان شہباز کے بے نامی 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا۔ رواں ہفتے مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، علی ترین، سلمان شہباز اور دیگر افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سلمان شہباز کے 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس ان کے ملازم اور دیگر افراد کے نام پر ہیں، مذکورہ اکاؤنٹس میں 10.5 ارب روپے بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف بھی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔ خسرو بختیار کیخلاف تحقیقات میں تیزی نظر نہیں آ رہی ہے، وفاقی وزیر کو باقاعدہ طلب کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایف آئی اے نے ترین فیملی اور سلمان شہباز کو 2 طلبی کے نوٹس بھجوائے، اب تیسرا نوٹس بھیج کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، پھر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.