Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر کی طرح خاران میں بھی یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران : ملک بھر کی طرح خاران میں بھی یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں خاران رائفل کے زیر اہتمام ایف سی پبلک اسکول میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں کمشنر رخشان ڈویژن سعید آحمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، کمانڈنٹ قمر ظہیر اور اسسٹنٹ کمشنر فریدہ ترین سمیت سرکاری آفیسران، سیاسی و قبائلی شخصیات، صحافی برادری اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔
تقریب سے کمشنر رخشان ڈویژن اور بریگیڈیئر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 میں پاک فوج نے آج ہی کے دن انڈین فوج کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرکے دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا۔
تقریب میں بہترین پرفارمینس کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کی سربراہی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ڈی سی آفس میں اختتام پذیر ہوا

Leave A Reply

Your email address will not be published.