Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان اور کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہو گیا ہے ، حافظ حمد اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے شہباز گل کی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہوگیا ہے مگر مولانا ان کی نااہل اور ناکارہ حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھانے تک پیچھا کریں گے، شہباز گل کی سیاسی نسل و نصب کا سب کو پتہ ہے، عمران رجیم ان کی سیاست اور حکومت کا کوئی کمل نہیں یہ دراصل امپائر کی انگلی کا ہے، پوچھنا چاہتے ہیں کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کب خود کو پیش کریں گے۔ اپنے جاری کردہ بیانمیں نے مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہباز گلی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر لگائے جانے والے الزامات کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں، شہبازگل کی سیاسی نسل ونسب کسی کو معلوم نہیں۔ عمران رجیم ان کی سیاست اور حکومت کاکوئی کمال نہیں یہ کمال دراصل امپائر کی انگلی کا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنے آپ کو پیش کرینگے؟ حلیمہ بی بی کی سلائی مشین جسے ساٹھ ارب روپے کمائی کاکمال دکھایا، یہ خیرات زکات کے پیسوں میں کرپشن نہیں تواور کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو حلیمہ بی بی کے سلائی مشین قوم کے غریبوں میں بھی تقسیم کرے، مگر انہوں نے تو غریبوں کی جھونپڑیوں کو غیر قانونی قراردیکر مسمارکرکے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیااور خود انہوں نے بنی گالہ کا تین سوکنال غیرقانونی محل کو بارہ لاکھ روپے کی عوض قانونی قرادیا، کیا یہ یہ مدینے کی ریاست ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کی کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہوگیا ہے مگر مولانا ان کی حکومت کاسیاسی جنازہ پڑھانے تک اس نااہل حکومت کاپیچھا کرں گے۔ مولانا حافظ حمدللہ نے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے سپریم کورٹ کودھوبی گاٹ بنانے پر پارلیمنٹ پرحملہ کرنے اور پی ٹی وی سنٹر پر حملہ کرنے پر قوم سے معافی مانگی؟ آٹھ سال سے کے پی کے اور تین سال سے وفاق میں ان کی نام نہاد حکومت ہے آج تک یہ مولانا فضل الرحمن پر کچھ ثابت نہیں کرسکے۔ مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے پھر بھی سلیکٹڈ کو چیلنج ہے کہ وہ اپنا زور لگائے مگر وہ کچھ ثابت نہیں کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.