Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

معیشت مضبوط کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ، شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم دفاع کے موقع پر شہدائے 6 سمتبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالی نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی اور آج قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے آج دفاع وطن کے عظیم مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور اگر اللہ نے موقع دیا تو مسلح افواج اور دفاع وطن کو مزید طاقتور اور توانا بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو ایٹمی قوت بنا دیا لیکن اب ہمیں معاشی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا اور ملک کی معیشت کو مضبوط کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ آج ملک میں عوام کو مہنگائی اور بےروزگاری کا سامنا ہے لیکن ہمیں دن رات محنت کر کے ملک کا کھویا ہوا مقام واپس لانا ہو گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کو نہ سنبھالا گیا تو یہ حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان اور پور ے خطے میں امن ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.