Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ترقی کے مخالف نہیں سی پیک سے گوادر کی عوام کو کیا ملا ؟ جماعت اسلامی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر :  گوادرکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے جماعت اسلامی امید کی آخری کرن ہے۔1941 سے2021 تک جماعت اسلامی کی کسی بھی قیادت پر کوئی کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہ کرسکا۔ جماعت اسلامی کوئی موروثی جماعت نہیں بلکہ ایک مکمل جمہوری اور اسلامی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کی پاسداری اور قرآن وسنت کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کی یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے سے مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی گوادر کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کی 80 واں یوم تاسیس کے موقع پر دارلعلوم پبلک اسکول میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صرف ایک مذہبی جماعت نہیں بلکہ مکمل جمہوری اسلامی جماعت بھی ہے۔جو ملک میں کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل اور قرآن وسنت کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ 26 اگست 1941 میں قائم کردہ جماعت اسلامی اور اس کی قیادت پر کرپشن کا کوئی ایک الزام بھی نہیں لگا سکا جبکہ دیگر جماعتوں کا حشر ہمارے سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ کردار سازی کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کوئی ثانی جماعت نہیں جوایک مکمل جمہوری اور اسلامی جماعت کا درجہ رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر ملک میں کوئی باکردار جماعت موجود ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 سالہ سخت محنت کے باوجود ہم انتخابات میں کامیاب نہیں ہو ئے ہیں کیونکہ پاکستان میں آج تک صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی ذخائر سے مالا مال ہے جہاں گیس سونا اور کوئلہ نکالا جارہاہے ہے مگر بلوچستان کے لوگ آج بھی اپنے وسائل سے محروم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے ساحل پر غیر مقامی اور چائنیز ٹالروں کاقبضہ ہے سی پیک کے حامل شہر کے باسی زندگی کے تمام تر وسائل پانی و بجلی،علاج و معالجے کی ضرورتوں سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ترقی کے مخالف نہیں لیکن ایسی ترقی جو عوامی مفاد میں نہ ہو، جو زحمت بن جائے جس سے شہریوں کی زندگی اذیت میں بدل جائے، ہمیں ہر گزمنظور نہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2002 سے کہا جا رہا ہے کہ گوادر کو ترقی دینے کیلئے ادارہ جی ڈی اے قائم کیا گیا جو گوادر کے عوام کے لیے ترقیاتی کام کررہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا اس دوران گوادر کے نوجوانوں کو روزگار ملا، کیا گوادر کی بجلی بہتر ہوئی، یا پانی کی فراہمی تعلیمی سہولتیں لوگوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولتیں میسر آئیں۔،کیا گوادر کیماہی گیروں کو سمندر میں آزادی سے شکار کی سہولت حاصل ہوگئی۔ کیا انسانی معیار زندگی بہتر ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پورٹ، انٹر نیشنل ائیر پورٹ، کرکٹ اسٹیڈیم بنی۔ لیکن اس اسٹیڈیم میں ہمارے بچوں کو کھیلنے کے لیے اجازت مانگنا پڑ تا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار کو صرف چائنیز عزیز ہیں کیونکہ یہاں کے مقامی اساتذہ یہاں کے طلباء یہاں کے ماہی گیر وی آئی پی نہیں۔ ہمیں ایسی ذہنیت قابل قبول نہیں انھوں نے کہا کہ ہم گوادر کے عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑی ہے۔ہم مظلوموں کے ساتھی ہیں۔ لوگ ہمیں زیادتیوں کے خلاف ہمیشہ میدان عمل میں پائیں ں گے۔ہم مظلوموں کی زبان بن کے وقت کے غاصب قوتوں کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اقابرین اور قائدین کا کردار آئینے کی طرح صاف وشفاف ہے۔ جماعت اسلامی امید کی آخری کرن ہے۔عوام کو اب جماعت اسلامی کو اپنے خدمت کا موقع دینا ہوگا۔اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکریٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان،مولانا لیاقت بلوچ، پروفیسر شعیب بلوچ، حسن الاسلام،سعیداحمد، ماسٹر خدا بخش بلوچ، سابق چیئرمین تحصیل کونسل گوادر عابد رحیم سہرابی۔یونس حسن و دیگر نے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.