Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا ۔اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ۔ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی ۔نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا.

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا ۔ ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں کو درپیش مسائل اور مجموعی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

ویر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں پانی تقسیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.