Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی وزیر صنعت رواں ہفتے اسٹیل مل کا دورہ کرینگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار رواں ہفتہ پاکستان اسٹیل مل کا دورہ کرینگے جہاں وہ ادارے کی موجودہ صورتحال او ر اس کی نجکاری کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ممکنہ طور پر بدھ اور جمعرات کوکراچی میں مصروف دن گزاریں گے ،جہاں وہ پاکستان اسٹیل مل کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے ۔ اسٹیل مل کے دورے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت اس دوران سی ای او اسٹیل مل اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کرینگے اور نجکاری کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گے ۔واضح رہے کہ نجکاری کمیشن کی جانب سے اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جاچکی ہیں،تاہم دوسری جانب ادارے کے جبری برطرف کیے گئے اور ریٹائرڈ ملازمین کو اب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.