Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تیسرا ٹی ٹونٹی : نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو52رنز سے ہرادیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 52رنز سے شکست دے دی تاہم پانچ میچوں کی سیریز میں بنگال ٹائیگرز کو دو ، ایک سے برتری حاصل ہے ۔اعجاز پٹیل کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ گزشتہ روز شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 128رنز بنائے ۔ ہینری نکولس ناٹ آؤٹ36 رنز پرقابل ذکر رہے ۔ ٹام بلنڈل نے بھی30رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سیف الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں میزبان ٹیم 129رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں76رنز پر ڈھیر ہو کر 52رنز کی شکست پر مجبور ہوئی۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے ۔ مشفق الرحیم 20رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ شکیب الحسن ، نسیم احمداور عفیف حسین کو صفر کی خفت برداشت کرنا پڑی۔ اعجاز پٹیل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.