Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی دستے کی آج نقاب کشائی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی سٹیڈیم پر پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں سے پردہ اٹھائیں گے ۔پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، اس حوالے سے مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب میں کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کوچنگ سٹاف سے بھی مشاورت کی گئی ہے جبکہ 13ستمبر کو انتخابات کی رسمی کارروائی کے بعد چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے والے رمیز راجہ کی کھلاڑیوں کے چناؤ میں رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو وسیم خان سکواڈ کی حتمی منظوری دیں گے ۔ذرائع کے مطابق سکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے گا جنہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ میں حصہ لیا اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ سیریز کھیلیں گے ۔ذرائع کے مطابق سکواڈ میں دولیگ سپنرز شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہوں گے ۔ اوپنر شرجیل خان، صہیب مقصود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا ۔حیدر علی کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم خوشدل شاہ کی شمولیت بھی یقینی ہے البتہ عماد وسیم اور محمد نواز میں سے ایک کا انتخاب ہو گا۔ آصف علی اور فخر زمان کی ناقص کارکردگی پر بعض تحفظات ہیں تاہم سلیکٹرز نے ان کی سلیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈ کو ممکنہ چیئرمین رمیز راجہ کی گائیڈ لائنز کے مطابق حتمی شکل دی جا رہی ہے جو ون ڈے ٹیم سے سات ستمبر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے 14نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں افتتاحی میچ24اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.