Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بچوں کو اسکول بھیجنے کے حامی والدین کی تعداد بڑھ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حامی والدین کی تعداد بڑھ گئی، کورونا کے باعث اسکول بھیجنے کے مخالف والدین کا تناسب اناسی فیصد سے کم ہوکر سینتیس فی صد رہ گیا ۔

IPSOS سروے کے مطابق اس سال جون میں اناسی فی صد والدین نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کی تھی، جبکہ جولائی میں باسٹھ فی صد والدین بچوں کو اسکول بھیجنے کے مخالف تھے۔

کورونا خدشات کے باعث بچوں کو اسکول بھیجنے کے مخالف والدین کا تناسب 37 فی صد رہ گیا۔

سروے کے مطابق اب 35 فی صد باپ اور 43 فی صد مائیں بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالف ہیں ، جبکہ دیہی علاقوں میں 28 فی صد اور شہری علاقوں میں 39 فی صد والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے۔

سندھ میں 41 فی صد اور پنجاب میں 38 فی صد والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.