Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی پیکیج اچھی بات، تنقید نہیں کرنا چاہتے، نفیسہ شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج اچھی بات ہے، اس پر کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتے۔

میرپور خاص میں پریس کانفرنس کے دوران نفیسہ شاہ نے کہا کہ بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کے قرضے یا سود معاف کرنے کا پلان بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمر کوٹ کے لیے 8 اور میر پور خاص کے لیے 5 ہزار خیمے دیے ہیں۔پی پی رہنما نے کراچی پیکیج کی تعریف کی اور کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس پر کوئی تنقید کی جائے۔نفیسہ شاہ نے ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی پیکیج کا حشر کہیں 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں جیسا نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.