Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام بوٹ ریلی کا انعقاد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام کراچی میں منوڑہ سے کیماڑی تک بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 20 سے زائد کشتیاں شریک ہوئیں، جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جوش وخروش عروج پر رہا۔ کراچی کا ساحل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کراچی میں پاکستان کوسٹ گاررڈ کی جانب سے کھلے سمندر میں بوٹ ریلی
کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 سے زائد کشتیاں شریک ہوئیں۔ منوڑہ سے شروع ہو کر کیماڑی پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا کا جذبہ عروج پر رہا۔

تقریب سے خطاب میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر ثاقب قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی طرف بُری نظر سے دیکھنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ریلی کی فاتح النور کشتی کے محمد شہزاد سمیت دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.