Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ماہ ستمبر کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 966.78 پوائنٹس کے اضافے سے 41056.22 پوائنٹس سے بڑھ کر 42023.00 پوائنٹس ہوگیا ، جبکہ سرمائے میں 2 کھرب 44ارب56کروڑ78لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب 54 ارب 88 کروڑ 53لاکھ روپے ہو گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 59 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا،مارکیٹ میں 4دن تیزی ریکارڈ کی گئی، اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1131.89 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ1دن کی مندی میں انڈیکس 165.11 پوائنٹس لوز کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان کے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو تخمینے سے زائد 1.8فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی برآمدات اورریونیو کی مقررہ ہدف سے وصولیوں ،وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کے استحکام اور سعودی قرضوں کی مقررہ مدت میں ادائیگیوں کے علاوہ موخر ادائیگی پر خام تیل کی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے جیسے مثبت خبروں پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے اور انہوں نے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ گزشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب گامزن رہی۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28807.84 پوائنٹس سے بڑھ کر 29748.90 پوائنٹس ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ42ارب روپے مالیت کے 91 کروڑ 94لاکھ71ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم16ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ 17 لاکھ 37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2120 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1259کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،772میں کمی اور89کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.