Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے سے تعلق رکھنے والے معاملات پر بلوچستان کا موقف بھرپور انداز میں وفاق کے سامنے رکھیں گے۔ صوبے کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم تمام معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بات بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، صوبائی وزرا اور دیگر اراکین اسمبلی بھی تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سی سی آئی اہم ملکی فورم ہے، جہاں تمام فیصلے متفقہ طور پر ہوتے ہیں۔ اس اجلاس میں بلوچستان کے چار پانچ ایشوز ہیں، جس پر صوبے کے موقف کو واضح طور پر پیش کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے مفادات کو مدنظر رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان  کا کہنا تھا کہ ہم تمام معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر کر چلنا چاہتے ہیں اپوزیشن کی تنقید سے ہماری اصلاح ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری پر حزب اختلاف اور اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے عوام ہر طرح سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.