Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے سیکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 نیویارک: کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کو کیے گئے یک طرفہ غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد  ہوا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے ٹوئٹر پر سلامتی کونسل کے ارکان اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلے پر ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقدہ ہورہا ہے جس سے بھارت کے اس دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ یہ اس کا داخلی معاملہ ہے۔ ان اجلاسوں کے انعقاد سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے مؤقف کی تائید ہوتی ہے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں فراہم کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.