Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بیروت دھماکا؛ 3 لاکھ افراد بے گھر، 5 ارب ڈالر کی املاک تباہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لبنان کے صدر نے ملک میں دوہفتے کےلیے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جبکہ بیروت میں ہونے والے قیامت خیز دھماکے سے مجموعی طور پر 100 ہلاکتوں اور 4 ہزار افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ 3 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے اور3 سے 5 ارب ڈالر کے املاک کی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بیروت شہر کے گورنر مروان عبدود کے مطابق بندرگاہ پر دھماکے کے بعد شہر کھنڈر بن گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے اور  متاثرہ  عمارتیں گرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دھماکے  کےبعد بندرگاہ ناقابل استعمال ہو گئی ہے  اور اشیائے ضروریہ کی قلت خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ شہر کے 90 فی صد ہوٹل تباہ ہو چکے۔ جب کہ شہرمیں 5 ارب ڈالر تک کی املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے دوسری جانب دھماکے سے ہونےو الی ہنگامی  صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے100 ارب لبنانی پاونڈز مختص کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.