Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے ، لیاقت شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  ۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ہماری نئی نسل۔اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکے انہوں نے کہا کہ پیر سے صوبے بھر میں پولیو سے بچاؤ کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور ہر علاقے میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ اس کے علاوہ شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر ٹرانزٹ سینٹر بھی قائم کیے گیے ہیں جہاں سفر کرنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے انہوں نے اس ضمن میں تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے تمام مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضہ می۔ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ لوگوں میں اس اہم قومی فریضہ کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا ہو اور وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں تاکہ ہماری نئی نسل اس موذی مرض سے محفوظ رہے اور پاکستان سے اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.