Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قوم جانتی ہے اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں : عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں۔

ایوان وزیراعلی سے جاری بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب معیشت ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث سست روی کا شکار تھی تب اس ٹولے کی زبانوں پرتالے لگے ہوئے تھے۔ اب جب ملک ترقی کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے تو یہ ٹولہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیا گیا ہے اور معیشت اپنے ٹریک پر آئی ہے۔ معاشی ترقی کے ثمرات سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے اور ہمارا دشمن بھی یہی چاہتا ہے۔ اپوزیشن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر دشمن کے ایجنڈے کوپورا کرنا چاہتے ہیں-

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے۔ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.