Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیمنٹ کی مجموعی مقامی فروخت میں 40.95فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2021میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.947 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مئی میں ہونے والی 2.634 ملین ٹن فروخت سے 49.86فیصد زائد ہے ۔ مئی 2021میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 40.95فیصد اضافے سے 3.20 ملین ٹن رہی جو مئی 2020میں 2.27 ملین ٹن رہی تھی۔ مئی 2021کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ مئی 2020 کے مقابلے میں 105.56 فیصد اضافے سے 7لاکھ 46ہزار550ٹن رہی، جو مئی 2020میں 3لاکھ63 ہزار 174ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.91 فیصد اضافے سے 52.222ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 43.189 ملین ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.26فیصد اضافے سے 43.451 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 36.13 ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی 24.25فیصد کے نمایاں اضافے سے 8.771ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7.059ملین ٹن رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.