Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی سرکاری سکولوں کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی، پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق بچوں کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی جس کی وزارت تعلیم نے منظوری دے دی۔سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

دوسری جانب کورونا کیسز کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولے جا رہے ہیں۔ این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وبا سے نمٹنے کیلئے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.