Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 6 فوڈ پوائنٹس سربمہر، 37 مقدمات درج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سویٹ اینڈ کڑاہی سمیت 6 پوائنٹس سربمہر کر دیئے، ماسک کے عدم استعمال اور سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھنے پر 37 مقدمات درج کئے گئے۔

کمشنر آفس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لکسس گرینڈ ہوٹل کےشادی ہال سمیت بٹ مارکی کریم بلاک، نرالا کڑاہی تکہ لکشمی چوک کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ فرائی چکس اور اوپی ٹی پی فیصل ٹاؤن کو بھی بند کروا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 اورسماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 31 مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران 6 ہزار 436 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 ہزار 612 جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 824 مقدمات درج ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.