Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیا ٹویٹر پر ‘ایڈٹ’ کا فیچر آنے والا ہے؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : اگر آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ایک آپشن کی کمی شاید زیادہ محسوس ہوتی ہو اور وہ ہے ‘ایڈٹ’ کا فیچر۔

ٹویٹر دنیا بھر میں مائیکرو بلاگنگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ہے اور دنیا کی معروف شخصیات، سربراہانِ مملکت اور دیگر افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر صارفین ٹویٹر پر اس فیچر کے نہ ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور بارہا یہ مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ ٹویٹر کو اپنے پلیٹ فارم پر ‘ایڈٹ’ کا فیچرمتعارف کرا دینا چاہیے۔

مگر کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی صارف اگر کوئی غلط ٹویٹ کر بیٹھے یا اس کے ٹویٹ میں کوئی غلطی ہو تو اسے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا میں شائع خبر کے مطابق حال ہی میں یہ فیچر اس وقت موضوعِ بحث بنا جب دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک اور معروف کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے اس پر ایک پول کرایا گیا۔

ایلون مسک نے منگل کو اپنے ٹویٹر پر ایک پول کرایا جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ وہ ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں یا نہیں؟

منگل کی صبح ڈالے گئے اس پول میں کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے اپنی رائے دی اور 25 لاکھ سے زائد لوگوں میں سے 73 فیصد سے زائد نے ہاں جبکہ 26 فی صد سے زائد نے نہیں میں رائے دی۔

ایلون مسک کے ٹویٹر پر آٹھ کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ 2009ء سے اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ مسک کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک ٹویٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

ان شیئرز کی مالیت لگ بھگ 3 ارب ڈالر ہے جو انہیں اس مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کا سب سے بڑا شراکت دار بناتے ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ٹویٹر مستقبل میں اپنے پلیٹ فارم پر اس فیچر کا اضافہ کرے گا یا نہیں؟ مگر ایلون مسک کے اس پول پر ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی جواب دیا ہے۔

ٹویٹر کے سی ای او پراگ اگروال نےلکھا کہ اس پول کے نتائج اہم ہوں گے۔ ”براہ مہربانی احتیاط سے ووٹ دیں۔” اس سے قبل یکم اپریل کو ٹویٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ طویل عرصے سے انتظار کردہ ‘ایڈٹ’ کے فیچر پر کام کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.