Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیک پوسٹوں پر ماﺅں، بہنوں کی تذلیل ہر سطح پر ختم کریں گے : ہدایت الرحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت بلوچستان بلخصوص گوادر ساحل اوربارڈرزمسائل فوری حل کریں بلوچستان کی معیشت کا دارومدارساحل اوربارڈرزپر ہے زراعت کو توجہ نہ دیکر تباہ کیا گیا اب نوجوانوں سے ساحل وبارڈرزپر کاروبار کے مواقع چھین کر انہیں منشیات کی طرف دھکیل کر تباہ کیے جارہے ہیں حق دو تحریک نوجوانوں وعوام الناس سے مسائل کے حل کیلئے ہر پیلٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے مسائل کے حل کیلئے وعدوں اعلانات ، ہوجائیگا کردیں گے والا پالیسی ختم کرکے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان بلخصوص گوادر ڈویژن کے عوام ونوجوانوں نے حق دو تحریک پر اعتماد کیا انشاءاللہ ان کے اعتماد پر عمل کرتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے گوادرساحل پر ٹرالر مافیاکی لوٹ مار ،بااختیارقوتوں کی رشوت ،بدعنوانی ،چیک پوسٹوں پر ماﺅں بہنوں کی تذلیل ہر سطح پر ختم کریں گے ۔ساحل اور بارڈرزپر تجارت میں آسانی وسہولت عوام کا حق ہے ہم حکمرانوں نے آئینی قانونی حقوق چاہتے ہیں بدقسمتی سے گوادر کے عوام پینے کا صاف پانی،بجلی ،تعلیم وصحت کی سہولیات میسر نہیں ۔ مقامی لوگوں کو روزگاردیاجائے ۔صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔ جماعت اسلامی نے ذمہ داری،دیانت دار ی اور اخلاص سے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کیساتھ ہرموقع پر ساتھ دیاہے انشاءاللہ مظلوم عوام کا حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی بھر پور ساتھ دیگی ۔انہوں نے کہاکہ وفاق وصوبے کے حکمران اور بااختیارطبقہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی بند کریں۔سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل مزید برداشت نہیں کی جائیگی ۔ مظلوم عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے حکمران گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں یہ سراسر ظلم جبر اور لاقانونیت ہے ۔ سرحدی تجارت پر پابندی اٹھائی جائے سی پیک و بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے مظلوم ومعصوم عوام کا ہے۔کوئی بھی ہم سے اپنا حق نہیں چھین سکتا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.