Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز سے چینی ، گھی اور آٹا غائب ، شہری رل گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی، یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے ضروریہ غائب ہو گئیں، چینی ،گھی اور آٹے کے حصول کےلیے شہری رل گئے۔

رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہر سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کو رعایتی اشیاء کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی، صوبے بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر 19 رعایتی اشیاء کا حصول دشوار ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے سٹورز پرسستی اشیاء کی فراہمی کے اعلان کے باوجود اشیاء دستیاب نہیں، شہری یوٹیلٹی سٹورز کا رخ تو کرتے ہیں تاہم سستی چینی، آٹا اور گھی کا ملنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش مہنگی ہونےکے باعث شہری سٹورز کا رخ کررہے ہیں تاہم گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس لوٹنے پرمجبور ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.