Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویمنز ون ڈے رینکنگ : الیسا ہیلی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی : ویمن ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کی االیسا ہیلی نے ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے خواتین کی ون ڈے رینکنگ جاری کی، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ الیسا ہیلی نے تین درجے ترقی کے بعد پہلا نمبر حاصل کیا۔

فائنل کی سنچری میکر انگلینڈ کی نتالی سکائیور نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، فاتح کپتان میگ لیننگ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئیں جبکہ اس فہرست میں بیتھ مونی کا تیسرا نمبر ہے۔

باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل دوسرے، جیس جوناسن تیسرے، میگن شٹ چوتھے اور بھارت کی جھولان گوسوامی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی کوئی بھی پلیئر بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.