Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

2سالوں میں 23الاؤنسز دیئے،پھر بھی لوگ کہتے ہیں حکومت نے کچھ نہیں دیا، وزیراعلیٰ جام کمال خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے 2سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دئیے ہیں اور پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت بلوچستان نے کچھ نہیں دیاہے۔گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کو 23مختلف الاؤنسز دئیے گئے ہیں لیکن پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت نے کچھ نہیں کیاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکموں کی تفصیل شیئر کی جس کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پلاننگ سیل ہیلتھ
ڈیپارٹمنٹ کوہاؤس ریکوزیشن اسکیم،یوٹیلیٹی الاؤنس،ڈاکٹرز اینڈ سٹاف آف ٹراما سینٹر کو ہیلتھ رسک الاؤنس،آپٹومٹریسٹ واسسٹنٹ آپٹومٹریسٹ کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،نئے میڈیکل کالجز کے فیکلٹی ممبرز کو ٹیچنگ الاؤنس، پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ 2سے14کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،نرسنگ اسٹاف گریڈ 16سے19کوہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹرز کے اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئر رجسٹرار کو ٹیچنگ الاؤنسز،پی جیز،ہاؤس آفیسر اور نرسنگ
اسٹوڈنٹس کو انہسمنٹ ماہانہ وظیفہ،پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے فیملی ورکرز کیلئے وظیفہ،لیبرڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،حکومت بلوچستان کے باہم معذوری ملازمین کیلئے سپیشلکنوینس الاؤنس،گورنر /وزیراعلیٰ اور سول سیکرٹریٹس کے گریڈ 1سے لیکر گریڈ22 کے ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس،بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے سپریئرایگزیکٹو الاؤنس،بلوچستان ہائی کورٹ کے گریڈ20اور اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کیلئے آرڈرلی الاؤنس،پی اینڈ ڈی آفیسران کیلئے آرڈرلی الاؤنس وسپیشل ایڈیشنل پنشن،سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ،بی او آر اور پی اینڈ ڈی کے ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنیز وڈسٹرکٹاٹارنیز کیلئے جوڈیشل الاؤنس،گاڑی الاؤنس،ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس،محکمہ قانون کے ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الاؤنس وسیشنل الاؤنس،ڈیٹری الاؤنس،کنوینس چارجز شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.