Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہوگئے۔ لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ اضلاع میں بھی متعلقہ وزراء اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.