کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما)نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ یارن کے تاجروں پر عائد 1.5 ٹرن اوور ٹیکس واپس لیا جائے اور سابقہ 0.1فیصد کی سابقہ شرح بحال کی جائے بصورت دیگرتاجروں کی اکثریت اپنا کاروبار بندکرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی کے کنوینر فرحان اشرفی نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو ارسال کیے گئے ایک خط میں نشاندہی کی کہ 2 مئی 2011کو ایس آر او 333(I)2001 کے تحت یارن کے تاجروں کو 0.1فیصد کی شرح سے ٹرن اوور ٹیکس ادائیگی کی سہولت دی گئی تھی،لیکن بعد ازاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح میں میں تبدیلی کردی گئی۔
مشرق مزید