Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیم انتظامیہ کا شاندار اننگز پر فخر زمان کو بھرپور خراج تحسین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) فخر زمان کی جنوبی افریقہ کیخلاف کارکردگی کو بہترین اور یادگار قرار دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی اوپننگ بیٹسمین نے ہدف کے تن تنہا تعاقب میں زبردست اسٹروکس کھیلے اور وہ اننگز تراشی جو ساتھی بیٹسمینوں کیلئے مثال بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو اگر اچھی شراکت مل جاتی تو نتیجہ پاکستان کے حق میں ہو سکتا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے فخر زمان کی اننگز کو اپنی نگاہوں کے سامنے کھیلی گئی سب سے بہترین باری قرار دیا جو ون مین شو کی شاندار مثال تھی۔قومی کپتان بابر اعظم کو دکھ ہے کہ فخر زمان اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے جبکہ ان کے ساتھ کوئی اور مستند بیٹسمین کریز پر موجود ہوتا تو میچ جیتا بھی جا سکتا تھا لیکن فخر زمان کی ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے کلین ہٹنگ قابل دید تھی جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود وہ کھیل پر متوجہ رہے اور ان کی اس اننگز سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.