Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فخرزمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر ملکی،غیر ملکی کرکٹرزبھی نالاں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر ملکی،غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ کوئنٹن ڈی کوک کے رویے کو کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز اور مبصرین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ویسٹ انڈین کرکٹر شرفین ردرفورڈ نے لکھا کہ کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے ؟جینٹلمین گیم کے ساتھ ایسا نہ کریں۔آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹر لیزا سٹالیکر بھی سوشل میڈیا پر بولیں کہ ان معاملات پر امپائرز کو فوری ردعمل دکھانا چاہئے تھا۔کرکٹ کمینٹیٹر ایلن ولکنز نے بھی ڈی کوک کے عمل پر مایوسی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی فخر کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ اتنی شاندار اننگز کے بعد ڈی کوک کی طنزیہ مسکراہٹ کا کیا مقصد تھا۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئنٹن ڈی کوک کی طنزیہ ہنسی پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی کوک نے جو کیا وہ اچھے کھیل کا معیار نہیں ہے ۔ دوسری طرف میریلیبون کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازعہ آؤٹ پر بول پڑا اور کہا کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا ، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہئیں تھے ۔ کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والے قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.