Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مودی سرکار پریشان : کسانوں نے 100 دن مکمل ہونے پر مظاہروں کا نیا پلان تشکیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دلی  : بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو پریشان کر دیا۔ تحریک کو سو دن مکمل ہونے پر مظاہروں کا نیا پلان تشکیل دے دیا۔

کسان رہنما درشن پال سنگھ کے مطابق احتجاجی تحریک کی شکل اب بدل چکی ہے۔ آج کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے کو پانچ گھنٹے تک بند کر دیا جائے گا جبکہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں کسانوں کی تحریک خواتین چلائیں گی۔

دوسری جانب بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے تنقید کرنیوالی شوبز شخصیات کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انکم ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں اور فلمساز انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ ہی نہیں بلکہ دیگر معروف پروڈیوسرز اور فلمسازوں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.