Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ،69ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ، 100انڈیکس 558پوائنٹس بڑھ کر 45837 پر بند ہوا،72فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو 69ارب کا منافع ہواتاہم کاروباری حجم 28 فیصدکم رہا۔ جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ، بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی،مجموعی طور پر 409 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،88میں کمی اور 26 میں استحکام رہا ۔سرمایہ 81کھرب92ارب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.