Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

متوازن صحافت کے ذریعے حکومتوں کو اپنی کوتاہیوںکا پتہ چلتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ متوازن صحافت کے ذریعے حکومتوں کو اپنی کوتاہیوںکا پتہ چلتا ہے عوام کے نمائندگی ہم کرتے ہیں لیکن عوام کی ترجمانی میڈیا کرتی ہے بہترین میڈیا وہی ہے جو کوتاہیوں کی نشاندہی کرے اور مثبت کاموں کا پرچار کرے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کے اصل نمائندے تو ہم ہیں لیکن میڈیا عوام کی ترجمان بن کر انکے مسائل اور ان کی تجاویز کو ہم تک پہنچاتے ہیں اورپھر یہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم عوام کے مسائل اور تجاویز کو مثبت طریقے سے حل کرنے اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.