Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کی مظاہرہ کیا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(اے پی پی )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگونے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے عوامی مقام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کی مظاہرہ کیا ہے،انہوںنے کہا کہ فوج ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا یا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال اور ٹراما سینٹر سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیرداخلہ نے گزشتہ روز کوئٹہ اور سبی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی فرداًا فرداً عیادت اور انتظامات کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر داخلہ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی موجودتھے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ہمارے ہمسائے ملک افغانستان کے راستے ہو رہی ہے،وزیر داخلہ نے موقع پر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، موقع پر وزیر داخلہ نے زخمیوں سے دھماکے کی تفصیلات بھی معلوم کیں،انہو ں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.