Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے جلد ملاقات کی یقین دہانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کےمطالبات کا احساس ہے، مستقبل میں ایسے حملوں کے تدارک کیلئے ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غم کے ان لمحات میں یکجہتی کے اظہار کیلئے پہلے بھی آپ کے پاس آچکا ہوں، سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، میں اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.