Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان کا مچھ واقعے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد / کابل: افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ مچھ میں تین افغانیوں کی میتیں افغانستان کے حوالے کی جائیں۔

افغان قونصل جنرل نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط  لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچھ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں 7 افغانی بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام 3 افغان باشندوں کی لاشیں واپس بھجوانے کا بندوبست کرے۔

 

افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے دشمن ہیں، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی، واقعے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.