Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری امپورٹ کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) کاٹن یارن کی عدم دستیابی کے باعث ٹیکسٹائل مصنوعات کی بر آمد خطرے میں پڑ گئی جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت سے کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری امپورٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو کاٹن یارن جو خام مال کا درجہ رکھتا ہے مقامی منڈیوں میں دستیاب نہ ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے ،ایکسپورٹرز کے پاس ایکسپورٹ آرڈرز موجود ہیں مگر کاٹن یارن کی مقامی منڈی میں عدم دستیابی انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ مقامی منڈیوں میں یارن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہوزری مینوفیکچررز نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری امپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اپنے ایکسپورٹ آرڈرز کی تکمیل میں سنگ میل عبور کر سکے تاہم حکومت نے کاٹن کی امپورٹ پر سے تمام ڈیوٹیز کا خاتمہ کر دیا جبکہ کاٹن یارن کی امپورٹ سے صرف ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جبکہ کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے ،کاٹن یارن کی امپورٹ سے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی وجہ سے کسی حد تک ایکسپورٹرز کو ریلیف ملا ہے مگر صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کیلئے حکومت کاٹن یارن کی امپورٹ سے کسٹمز ڈیوٹی کا بھی خاتمہ کرے تاکہ ایکسپورٹرز اپنے آرڈرز کو مکمل کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.