کراچی ( بزنس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ،ادھر فی تولہ سونا ایک لاکھ 16ہزارروپے کی بلند سطح پرجاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹر بینک میں ڈالر 25پیسے بڑھ کر 160.40 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے 160.50 روپے پر جاپہنچا،اسی طرح یورو30پیسے بڑھ کر 196.80 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ218روپے پرآگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا15ڈالر کے اضافے سے 1948ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا400روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزاراور دس گرام 343 روپے بڑھ کر 99 ہزار 451 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
مشرق مزید