Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:54فیصدحصص کی قیمتیں کم ،4ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر) سٹاک ایکسچینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 36پوائنٹس کی کمی سے 44650پوائنٹس پر بند ہوا ،54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے 4ارب سے زائد ڈوب گئے تاہم حصص کے لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.68 فیصدزائد رہا۔ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی ،ایک موقع پر100انڈیکس 44830پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 44463پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس61پوائنٹس کی کمی سے 18708 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی سے 31266 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر409کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے 221کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 179میں کمی اور 9 میں استحکام رہا،سرمایہ گھٹ کر 81 کھرب 48 ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.