Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی پابندیاں ختم : قطر کے 4 ممالک سے تعلقات بحال، معاہدے پر دستخط

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض :  سعودی عرب اور قطر کا3سال سے جاری تنازع ختم ،ریاض حکومت نے قطر پر عائد فضائی اور زمینی پابندیاں ختم کر دیں،خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کا اکتالیسواں سالانہ اجلاس گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر العُلا میں منعقد ہوا،اجلاس میں امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی بھی شریک ہوئے ۔سربراہی کانفرنس کے موقع پر سعودی اور قطری رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔خلیجی ممالک کے سربراہان نے خطے میں اتحاد و استحکام قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ،جس کا مقصد قطر کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کا خاتمہ ہے ،معاہدے کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں ۔ معاہدے پر سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دستخط کیے ،سعودی ولی عہد نے مصالحت کے لیے امریکی اور کویتی سفارتی کوششوں کو سراہا۔تنازع کے حل کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے اور خطے کی ترقی کیلئے آج ہمیں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ، انہوں نے کہا اپنے مسائل اور خطرات، خاص طورپر ایرانی حکومت کے ایٹمی و بیلسٹک میزائل پروگرام اور اس کے تباہی پھیلانے والے منصوبوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن برہا ن نے کہا سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر کے قطر کیساتھ روابط مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا آج تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوطرفہ امور اور خلیج تعاون کونسل کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون 2017 میں قطر پر ایران سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کیساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کر دیئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.