Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مایا علی کے نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( شوبز ڈیسک )میرا سیٹھی ویب شو میں مایا علی نے بتایا کہ میرے اماں بابا کی کبھی نہیں بنی، میرے والدین کی پسند کی شادی تھی اور یہی وجہ تھی کہ شاید مجھے اب لومیرج سے ڈر لگنے لگا ہے ۔مایا علی نے بتایا کہ مجھے 16 سال کی عمر میں نروس بریک ڈاؤن ہوا، مجھے شدید دورے آتے تھے ۔اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ سیٹ پر جانے سے پہلے بھی مجھے دوائیاں ساتھ رکھنے کی تاکید کیا کرتی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ سے کہتی تھی کہ اماں مجھے انزائٹی ہورہی ہے جس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں،تب مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کی بیماری ماضی کے صدمات کا نتیجہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.