Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور سمیت میدانی علاقوں میں 2 دن سے بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں تین روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور، مری اور گلیات میں روئی کے گالوں سے نظارے حسین ہو گئے، سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

لاہور سمیت میدانی علاقوں میں 2 دن سےبارش سے جاڑے کی شدت بڑھ گئی۔ سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد میں بادل کھل کر برسے، پنڈی بھٹیاں اور صفدر آباد میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ ظفر وال، چونیاں، خانقاہ ڈوگراں، اوکاڑہ میں بھی ابرکرم برسا، فیصل آباد میں سیوریج سسٹم فیل ہونے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں ہر شے برف سے ڈھک گئی۔ مری اور گلیات میں برفباری سے نظارے مزید نکھر گئے، سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.