Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت، چین نے بھارتی بیان مسترد کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

بیجنگ میں باقاعدہ بریفنگ کے دوران مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ پاکستان، کشمیریوں کی آواز کو مسلسل، اقوام متحدہ، یورپین یونین، انسانی حقوق کے اداروں، او آئی سی، سمیت اہم عالمی فورمز پر اٹھا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.