Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی کیلئے سروس رولز میں ترمیم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  پاکستان اسٹیل مل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے سے ملازمین کو جبری طور پر برطرف کرنے کیلئے سروس رولز میں ترمیم کردی ہے جبکہ دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز گروپ اور دیگر ٹریڈ یونیز نے سروس رولز میں ترمیم کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کے بورڈ نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کیلئے چیپٹر ivمیں جبری برطرفیوں سے متعلق شق میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق سروس رولز میں ترمیم کے بعد اب پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کسی بھی ریگولر ملازم کو محض ایک ماہ کے نوٹس پر ملازمت سے فارغ کرنے کی مجاز ہوگی اور اس صورت میں برطرف کیے گئے ملازم کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی جائیگی جبکہ اس سے قبل کسی بھی ریگولر ملازم کو فارغ کرنے کیلئے چھ ماہ کا نوٹس دینا لازمی تھا اور اس صورت میں فارغ کیے گئے ملازم کو چھ ماہ کی تنخواہ ادا کی جاتی تھی،اسٹیل مل کے سروس رولز میں ترمیم پر اسٹیک ہولڈرز گروپ اور ادارے کی دیگر ٹریڈ یونینز نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان پروفیشنل بورڈ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائیگا ،اسٹیل مل جیسے ادارے کی تباہی اور لوٹ مار پر نان پروفیشنل بورڈ کا احتساب کیا جائے ،ادارے کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی بند ہے جبکہ من پسند افراد کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ادارے میں لیکچرز اور موٹیویشنل تقاریر کے نام پر من پسند افراد کو بطور مہمان بلایا جارہا ہے ، افسران سرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کے باوجود گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں جبکہ غیر مجاز افسرا ن سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.