Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالرچھ ماہ کی کم ترین سطح پر،سونا500روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈالر چھ ماہ کی کم ترین 159.80روپے کی سطح پر آگیا ،ادھر فی تولہ سونا500روپے سستا ہوگیا ۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے کی کمی سے 159.80روپے پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.90 روپے پر مستحکم رہا۔ماہرین کے مطابق ملک بھر میں معاشی حوالے سے اچھی خبروں کے باعث روپیہ پر بہترین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا9ڈالر کی کمی سے 1891ڈالر فی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 600اور دس گرام 428روپے کی کمی سے 97 ہزار 394 روپے پرآگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.