Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج میں 198پوائنٹس کی مندی ،17ارب ڈوب گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر )  سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو پھر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 198پوائنٹس کی کمی سے 40281پوائنٹس پر بندہوا جب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث59.54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو17ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ،تاہم حصص کے لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم11.43فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈذ ،سیمنٹ ،پٹرولیم ،اسٹیل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث تیزی رہی ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40911پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 147کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 234میں کمی اور 12 میں استحکام رہا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 74کھرب56ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.