Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی افریقی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (اسپورٹس رپورٹر)  مہمان وفد کو نیشنل اسٹیڈیم میں ڈریسنگ رومز،پویلین،اسٹینڈز اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے والے مرکز کا دورہ کرایا گیا جبکہ وفد کے اراکین نے کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے والی بلٹ پروف بسوں کا بھی معائنہ کیا جبکہ اسی دوران ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکرخان، سیکیورٹی ہیڈ کرنل آصف، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے بریفنگز دیں جس پر مہمان وفد نے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کا جائزہ وفد اگلے مرحلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا جہاں سیکیورٹی کے علاوہ بائیو سیکیور ببل اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.