Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپراوور کی ناقص پلاننگ : بابر اعظم کی آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کی یقین دہانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (اسپورٹس ڈیسک)  زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سپراوور کی ناقص پلاننگ پر قومی کپتان بابر اعظم نے آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ون اوورایلی منیٹر کیلئے بڑی احتیاط کے ساتھ پلیئرز کو میدان میں اتارا،یہی پاور ہٹرز اور میچ فنشرز ہیں لیکن بدقسمتی سے میچ کا اختتام موثر انداز سے نہیں کر سکے ،ہر میچ کے دوران کچھ سیکھنا مقصد ہے لہٰذا کامیابی کیلئے ہمیں ٹاپ آرڈر میں زیادہ بہتر شراکتیں درکار تھیں،زمبابوے کو بھی جیت کا کریڈٹ دینا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی بحث کا موضوع بن گئی ہے خاص کر سپر اوور میں اپنائی جانے والی حکمت عملی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن قومی کپتان بابر اعظم نے اپنے فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کی حیثیت سے ان سے جو کوتاہیاں ہوئیں وہ یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ سرزد نہیں ہوں گی تاہم سپر اوور میں انہوں نے بڑی احتیاط اور سوچ و بچار کے بعد پلیئرز کو میدان میں اتاراتھا جو نہ صرف ہمارے میچ فنشرز بلکہ پاور ہٹرز بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ کے ساتھ افتخار احمد کو بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ لیفٹ اور رائٹ کامبی نیشن موثر ثابت ہوگا لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ میچ کا اختتام موثر انداز سے نہیں کر سکے اور بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے ۔بابر اعظم نے تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 125رنز بنا کر پاکستان کو کھیل میں برقرار رکھا لیکن ٹائی ہونے والا معرکہ سپر اوور میں پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گیا جس پر قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ہر میچ کے دوران کچھ سیکھنا ہے اور یہ بات انہیں سمجھ میں آئی ہے کہ پاکستانی ٹیم کو کامیابی کیلئے ٹاپ آرڈر میں بہتر شراکتیں درکار تھیں کیونکہ جس وقت وہ وہاب ریاض کے ساتھ کھیل رہے تھے تو ساتویں وکٹ کی رفاقت کے پیش نظر امید تھی کہ میچ کو عمدگی سے فنش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر اس شراکت کے ختم ہونے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا جس پر دکھ ہوا۔بابر اعظم کے مطابق یہ محض ان کی غلطیاں یا کوتاہیاں نہیں تھیں بلکہ زمبابوے کو بھی اس کامیابی کا کریڈٹ دینا ہوگا جس کیخلاف پاکستانی بالنگ اچھی رہی لیکن کچھ دیگر چیزیں بڑا فرق ثابت ہوئیں جس میں خراب فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز بھی شامل ہیں اور یہی وجوہات تھیں جن کے باعث پاکستانی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.