Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبے کے ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی اہم کامیابی ہے: کامران بنگش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:   معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی اہم کامیابی ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے، پارکس اور تفریحی مقامات شام پانچ بجے بند کر دیں گے۔

معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، شادی ہالز اور تقریبات کی اجازت رات 10 تک ہوگی۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا ہر شہری کو صحت کی فراہمی ترجیح ہے، 31 جنوری تک ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی، صحت کارڈ پلس سے ہر گھرانے کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی، پروگرام کے تحت سرکاری کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.